مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے لبنان پر باقاعدہ زمینی حملے کا اعلان کردیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی فوجی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی کے سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر زمینی حملہ شروع ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ زمینی فوجی دستوں کو فضائیہ اور بھاری توپ خانے کی بھی مدد حاصل ہے۔ صہیونی فوج نے لبنان پر زمینی حملوں کے ساتھ غزہ میں بھی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دراین اثناء جنوبی لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی زمینی حملے کے بعد حزب اللہ کا خصوصی دستہ رضوان میدان جنگ میں داخل ہوگئی ہے۔ حملے کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی صہیونی فوج عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔