مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے حب جنین اور البقاع پر بمباری کی ہے جس میں جماعت اسلامی لبنان کے اعلی کمانڈر محمد دحروج شہید ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے صہیونی حکومت نے حزب اللہ کے بدر یونٹ کے کمانڈر کو بھی شہید کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم لبنانی تنظیم نے صہیونی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔