ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے رکن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے حصول کے لیے فلسطین اور لبنان کو زمین بوس کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے رکن محسن رضائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے: نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے حصول کے لیے فلسطین اور لبنان کو زمین بوس کردیں گے۔

رضائی نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب میں اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ اس مجرم قاتل اور امریکہ کے باولے کتے کو سخت جواب دیں۔