مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر ممیزائل حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔
صہیونی اخبار ہاریٹز نے اعتراف کیا کہ آج لبنان سے اسرائیل کی طرف 220 راکٹ داغے گئے جو کہ جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔ صہیونی روزنامہ یسرائیل ہیوم نے بھی لکھا ہے کہ گزشتہ رات سے مقبوضہ علاقوں پر 300 کے قریب راکٹ داغے گئے۔
اس لہر میں لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں ’مغربی الجلیل‘ اور ’اصبع الجلیل‘ پر میزائل داغے گئے۔
جنوبی لبنان میں المیادین نیوز چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل مقبوضہ صفد کے ارد گرد ایک فوجی ہدف پر داغے گئے جب کہ آئرن ڈوم حزب اللہ کے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
صفد پر میزائل حملوں کو روکنے میں آئرن ڈوم کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی آباد کاروں نے کہا: "آئرن ڈوم مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے۔
ادھر اسرائیلی ریڈیو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مزاحمتی راکٹ حملوں کی اس نئی لہر کے دوران لبنان سے صفد کے مقبوضہ علاقے پر 40 راکٹ فائر کیے گئے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مزاحمتی میزائل مقبوضہ علاقوں پر گرے ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کی جانب سے داغے گئے متعدد راکٹ مغربی الجلیل میں شلومی، صفد اور بیریا کے قریب گرے ہیں۔
نیز، مذکورہ ذرائع نے صفد، کریات شمعونہ اور مارگلیوت کے مقبوضہ علاقوں میں وارننگ سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ آج لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر 220 راکٹ داغے گئے۔