مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے رکن حمید رضا حاجی بابائی نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین اور لبنان میں بے گناہ لوگوں کے قتل پر امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے جاری حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی غزہ اور لبنان میں بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بے گناہوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں صیہونی حکومت کی حمایت پر امریکہ اور یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
حاجی بابائی نے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے بارے میں ایک جامع رپورٹ تیار کریں۔