مہر نیوز کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے کم از کم 3 میزائل کریات شمونہ پر لگے ہیں۔
اسرائیلی حکومت سے وابستہ میڈیا سورسز نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے صیہونیت مخالف اپنی تازہ کارروائی میں کریات شمونہ پر 50 میزائل داغے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔
ادھر لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں 492 افراد شہید اور کم از کم 1645 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ گذشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں قابض رجیم کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔