ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کے دستوں نے فوجی پریڈ کے دوران اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کے مختلف دستوں نے اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

فوجی پریڈ میں آرمی، فضائیہ، بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب، بسیج اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔

فوجی دستوں نے پریڈ میں اپنی مہارت اور طاقت کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کے ہر قسم کے حملے کا موثر اور دندان شکن جواب دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

تہران میں امام خمینی کے مزار کے احاطے میں ہونے والی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ آج ایران دفاعی طور پر اتنا مضبوط ہے دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرائت نہیں کرسکتا ہے۔