مہر نیوز کے مطابق، ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد محمودی نے دفاع مقدس (عراقی نے 1980-1988 میں ایران کے خلاف جنگ مسلط کی) کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ملک کی مسلح افواج کی پریڈ جنوبی صوبہ تہران میں امام خمینی (رہ) کے مزار پر اعلیٰ سرکاری اور فوجی حکام کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے پائلٹ فضا میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
اس تقریب میں ایرانی مسلح افواج کی نئی فوجی کامیابیوں اور دفاعی صلاحیتوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔