مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ میں فلسطینی شہریوں کے علاوہ امداد رسانی میں مشغول عالمی اداروں کے کارکنوں پر بھی حملے کررہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج نے عالمی ادارہ صحت کی امدادی کشتی پر سوار کارکنوں پر شیلنگ کی ہے۔
ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانم نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات غزہ میں ادارے کے کارکنوں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کے کارکن غزہ کے شمال میں امدادی کام کے سلسلے میں چیک پوسٹ پر پہنچے تو صہیونی فوج کے دو ٹینک سامنے آئے اور کارکنوں پر شیلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے کسی کارکن کو شیلنگ سے نقصان نہیں پہنچا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے صہیونی فوج کی اشتعال انگیزی کو ناقابل قبول کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔