مہر نیوز کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے نائب سربراہ محمد رضا کاردان نے ویانا میں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے 68ویں اجلاس کے موقع پر روس کی وفاقی ماحولیاتی، صنعتی اور ایٹمی نگرانی سروس (Rostechnadzor) کے سربراہ الیگزینڈر ٹریمبٹسکی کے ساتھ بات چیت کی۔
اس ملاقات میں تہران اور ماسکو کے درمیان صنعتی اور جوہری تحفظ اور ماحولیاتی نگرانی کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں روسی حکام نے ایران کی جانب سے برکس کے رکن ممالک کے جوہری ریگولیٹری اداروں کا نیٹ ورک بنانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا، تاہم اس تجویز پر برکس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جانی ہے۔
بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کا 68 واں اجلاس 16 سے 20 ستمبر 2024 تک آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہو رہا ہے جہاں IAEA کے رکن ممالک کے اعلیٰ عہدے دار اور نمائندے مختلف امور پر غور کریں گے۔