مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں جس میں مختلف مسائل کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف پیش کریں گے۔
اس دورے میں صدر پزشکیان امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں اجلاس 10 ستمبر 2024 کو شروع ہوگا جب کہ اعلیٰ سطحی جنرل ڈیبیٹ کا آغاز 24 ستمبر 2024 کو ہوگا۔