مہر خبررساں ایجنسی نے القاہرہ الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حزب اختلاف کے سربراہ یائیر لاپیڈ نے واشنگٹن میں امریکی اعلی عہدیدار سے ملاقات کے بعد حماس کے ساتھ معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ جیک سالیون کے ساتھ ملاقات کی اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد ایکس پر ایک بیان میں لاپیڈ نے کہا کہ حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کی زندگی بچانے کے لئے وقت کم ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اعلی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے دوران حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ صہیونی یرغمالیوں کے لئے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یرغمالیوں کی موت نزدیک ہورہی ہے لہذا حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ضروری ہے۔