مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی اکبر احمدیان اور روسی صدر پوٹن کے معاون ایگور لوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران روسی صدر کے معاون نے اعلی ایرانی اہلکار کو دونوں ملکوں کے درمیان راہداری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ احمدیان نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے منصوبوں اور ان کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
احمدیان نے کہا کہ ان منصوبوں پر عملدرامد میں تیزی اور راہداریوں کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایران کی طرف سے مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔