اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2024 - 22:53

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں اپنے گالف کلب سے نکل رہے تھے کہ ان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ٹرمپ کے ترجمان سٹیون چیونگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ  ٹرمپ کے قریب گولیاں چلی تھیں، تاہم، وہ محفوظ ہے۔ اس وقت مزید تفصیلات نہیں ہیں۔