مہر خبر رساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے قریب کچلاک ٹاؤن میں ہفتہ کو پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے میں کم از کم دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور واقعے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم مبینہ طور پر سڑک کے کنارے بم نصب کیا گیا تھا