مہر نیوز کے مطابق، چینی وزیر خارجہ نے روس میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان کے ساتھ ملاقات میں کہا: بیجنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "بیجنگ اور تہران کے تعلقات دوسرے ممالک سے ہرگز متاثر نہیں ہوں گے اور ہم ایران کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں"۔
وانگ یی نے مزید کہا کہ بیجنگ تہران کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کی پاسداری کرتا ہے،
کیونکہ بیجنگ اور تہران کو یکساں چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے لہذا انہیں ایران، روس اور چین کے خلاف امریکی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔"
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ٹرانسپورٹ کوریڈورز کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
احمدیان، برکس کے سکیورٹی معاملات کے قومی سلامتی کے ذمہ دار اعلیٰ عہدے داروں کے 14ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے دورے پر ہیں۔برکس کے اعلیٰ عہدے داروں کا سکیورٹی امور سے متعلق 14 واں اجلاس روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہو رہا ہے۔