مہر نیوز کے مطابق، وینزویلا کے وزیر خارجہ Yván Gil نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ نئی صہیونی جارحیت شامی قوم کے خلاف تل ابیب رجیم کے وحشی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی چہرے کو آشکار کرنے کے ساتھ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کو بھی ثابت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت صیہونی حکومت کی جانب سے خطے میں توسیع پسندانہ جنگ کی پالیسی کو جاری رکھنے کے دانستہ ارادے کا حصہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا ایک بار پھر صیہونی حکومت کے استکباری اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
گل نے واضح کیا کہ اس قسم کی وحشیانہ جارحیت مشرق وسطیٰ میں خطرناک اور بڑھتی ہوئی سیاسی اور فوجی کشیدگی کا باعث بنی ہے۔
مزید برآں، وینزویلا بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے بار بار حملوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو قطعی طور پر ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے۔
شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے پیر کے روز ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر 15 فضائی حملے کئے ہیں۔