غزہ میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی حکومت نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی حکومت نے حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے النصیرات میں شاہراہ الدعوہ پر رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی حملوں میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب البریج کیمپ میں مکانات کو صہیونی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فضائیہ نے النصیرات کیمپ میں القسام مسجد کے اطراف میں حملے کئے ہیں۔