مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شہر جنین میں اتوار کو علی الصبح فلسطینی مقاومتی جوانوں اور صہیونی فوج کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں کی جانب سے جنین پر حملے کے بعد فلسطینی جوانوں نے جوابی حملہ کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔
فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ جنین میں الاحمدین اسکوائر کے اطراف میں تصادم اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی جوانوں نے سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد رکھ کر صہیونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ جنین میں صہیونی فوج پر حملہ کرنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے۔