ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو سیاسی اہداف اور تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلامی جمہوری ایران پر امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ بے بنیاد الزامات کو دہرارہا ہے۔ یہ الزامات سیاسی اہداف پر مبنی ہیں اور تعصب کی بنیاد پر امریکہ اس طرح کے الزامات عائد کرتا ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے معاشرے اور ملک کے اندر مختلف طبقات کے درمیان دراڑ اور اختلافات کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے لہذا بیرونی طاقتوں اور دوسرے ممالک پر الزامات لگاکر اپنی ناکامی کا داغ مٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا امریکہ کی پرانی عادت ہے۔ ان ممالک کی فہرست طویل ہے جن کے داخلی معاملات میں امریکہ نے مداخلت کی ہے۔