مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور گر پیڈرسن نے ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور علی اصغر خاجی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔
فریقین نے شام کی تازہ ترین سیاسی، اقتصادی اور میدانی صورت حال بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور شام پر اس رجیم کے حملوں میں توسیع اور انسانی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
خاجی نے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے ان حملوں کے جاری رہنے کو اس کی جارحانہ نوعیت کا نتیجہ اور شام کی سرزمین میں جارح دہشت گردوں کی حمایت قرار دیا۔
ایرانی وزیرخارجہ کے سینئر مشیر نے ترکی اور شام کے درمیان اختلافات کے سیاسی حل کے لئے مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے ایران کے اقدامات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے اہم کے ادراک کے ساتھ ہی ہم شام میں ترقی کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
پیڈرسن نے اس ویڈیو کانفرنس میں، مرحلہ وار منصوبہ تیار کرنے کے سلسلے میں اپنے تازہ ترین اقدامات کے ساتھ ساتھ آئینی کمیٹی کے اجلاسوں کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق پیش رفت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ سے آگاہ کیا۔