مہر نیوز کے مطابق، روسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں روسی-ایرانی تجارتی تعاون کونسل نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان ملاقات میں اقتصادی تعاون، ٹرانسپورٹ کوریڈور کی ترقی اور کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں ایران کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں ایگور لیویتین نے تہران کا دورہ کرنے اور ایرانی حکومت کے نئے وزراء کے ساتھ مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے نفاذ کے بارے میں بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
اس موقع پر ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی معطل شدہ ٹرانسپورٹ منصوبوں پر عمل درآمد کا عمل تیز ہو جائے گا۔
روس اور ایران کی بزنس کونسل کا مقصد دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان تجارتی رابطوں کی توسیع اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔