مزاحمتی فورسز کی مغربی جنین کے علاقے کفردان میں صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں چل رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خبررساں ذرائع نے مغربی جنین کے علاقے کفردان پر صیہونی فوج کے حملے کی اطلاع دی ہے۔

اس دوران جنین میں شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ کی شاخ نے تصدیق کی کہ مجاہدین کفردان شہر میں محاصرہ شدہ مکان کے مضافات میں دشمن کی فوجوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور انہوں نے قابضوں پر شدید گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں صیہونی دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے طولکرم کے کیمپ پر دھاول بول دیا ہے اور اس وقت حمام اور بلاونہ کے علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

جنین کی سرایا القدس شاخ نے بھی کفردان میں صیہونی دشمن کے ساتھ جاری جھڑپوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین نے حملہ آوروں پر شدید گولہ باری کی ہے، جس پر دشمن نے راہ فرار اختیار کی۔