مہر نیوز کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملے اب بھی جاری ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے ثابت قدم عوام اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے جنوبی دیہات پر اسرائیلی دشمن کے حملوں کے جواب میں، حزب اللہ نے 2 ستمبر 2024 کو صیہونی بستی 'عین یعقوب' سمیت گتون تنصیبات کو کئی کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔"
صیہونی مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صہیونی بستیوں "گتون"، "عین یعقوب"، "زرعیت" اور "شمرہ" میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔