مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے دوسرے شہروں اور دیہاتوں کی طرح اراک میں بھی 28 صفر المظفر کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عمومی سطح پر سوگ منایا گیا۔
اس موقع پر شہر کے عزاخانوں اور مساجد میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مختلف انجمنوں اور ماتمی دستوں کی جانب سے مجالس عزا منعقد ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔
مجلس کا سلسلہ نماز صبح کے بعد شروع ہوا اور مومنین نے نماز فجر کے بعد مساجد میں زیارت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قرائت کی۔
مرکزی مجلس عزا صبح دس بجے منعقد ہوئی۔ مجلس کے بعد عزاداروں نے دستے کی شکل میں شہداء اسکوائر سے جلوس نکالا جو مصلائے بیت المقدس پر اختتام پذیر ہوا۔
صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اس موقع پر مجالس عزا اور جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں فراہان، کمیجان، خنداب، تفرش، آشتیان، دلیجان، محلات، خمین، شازند، ساوہ اور زرندیہ شامل ہیں۔