ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں جرائم کا سلسلہ جاری رکھ کر اور مغربی کنارے میں قتل عام کے ذریعے خطے میں کشیدگی کو خطرناک بحران تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک مضمون شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت جرائم کا سلسلہ جاری رکھ کر خطے میں کشیدگی کو ایک خطرناک بحران کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر تل ابیب کے مغربی حامی اس رجیم کو جارحیت اور مجرمانہ کارروائیوں سے نہیں روکتے تو وہ ان اقدامات کے نتائج میں شریک ہیں اور انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔