صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی مخالفت پر مقبوضہ علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی مخالفت پر پورے اسرائیل میں نتن یاہو کے خلاف عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے صہیونی یرغمالیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مقبوضہ علاقوں میں عام ہڑتال جاری ہے۔

صہیونی عوام نتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں بلاوجہ رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگارہے ہیں۔

عام ہڑتال کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں اسکول، یونیورسٹیاں، تجارتی ادارے اور بن گوریان ائیرپورٹ بھی بند ہوگیا ہے۔

دراین اثناء حزب اختلاف کے رہنما یاییر لاپیڈ نے کہا ہے کہ نتن یاہو جنگ بندی کے مخالف ہیں تاکہ اپنی کابینہ کو بچاسکیں۔