خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی تشکیل کے موقع پر ایرانی فضائیہ کے افسران نے امام خمینی کے مزار پر حاضری دے کر تجدید میثاق کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے سربراہ علی رضا صباحی فرد نے فضائیہ کے دوسرے افسران کے ہمراہ تہران میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے مزار پر حاضری دی۔

فضائیہ کے افسران نے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے امام خمینی کے ساتھ اپنی وفاداری اور میثاق کی تجدید کی۔