غرب اردن کے علاقے الخلیل میں فوجی کمانڈر سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہر الخلیل کے شمال میں جمعہ کی شام ایک خود کش حملہ ہوا جس میں علاقے میں تعیینات صہیونی فوج کے کمانڈر سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق گوش عتصیون یونٹ کے کمانڈر گال ریچ اور اس کے ماتحت فوجی دو فلسطینی جوانوں کے حملے کی زد میں آئے اور زخمی ہوگئے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق دو فلسطینی جوانوں نے الخلیل کے شمال اور بیت لحم میں صہیونیوں کو نشانہ بنایا جس میں عام صہیونیوں کے علاوہ گوش عتصیوں یونٹ کے کمانڈر اور دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ 

حملوں کے بعد غرب اردن میں موجود صہیونی خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔