صیہونی رجیم کی ملٹری آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ نے کہا کہ نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی ملٹری آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ کو طول دینے کے اپنے سیاسی اہداف (کرپشن کیس میں عدالتی مواخذے سے بچنے) کے لئے نیتساریم اور فلڈیلفیا راہداری کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اس مبالغہ آرائی کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے اس سابق فوجی عہدیدار نے کہا: نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں چاہتے کہ  جنگ جلد ختم ہو۔ ادھر نتساریم اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں فوج کی موجودگی سے اسرائیل میں حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔"