ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اصفہان میں اس کی ورکشاپ سے گیس کے اخراج کے باعث 1شخص جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کے وسطی صوبے اصفہان میں اس کی ایک ورکشاپ میں گیس کے اخراج سے ایک شخص شہید جب کہ دس  زخمی ہوئے۔

صوبہ اصفہان میں صاحب الزمان بیس کے شعبہ تعلقات عامہ نے آگاہ کیا ہے کہ ایک ورکشاپ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ایک شخص شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔تاہم اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔