مہر خبررساں ایجنسی نے آجا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے پرہجوم بازار "رزمک" میں آج پیر کے روز ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ رزمک مارکیٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔