ایران وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران واضح کیا کہ تہران میں صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ اقدام کے خلاف ایران کا ردعمل قطعی، درست اور طے شدہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

 تاجانی نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے میں نا امنی کے پھیلاؤ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سمیت تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 عراقچی نے مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں کہا کہ تہران میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کے خلاف ایران کا ردعمل قطعی، درست اور طے شدہ ہوگا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کے برعکس، ایران کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش نہیں کرتا، حالانکہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہے۔

اس دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔