مہر نیوز کے مطابق، تحریک حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے تل ابیب پر میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔
قسام بریگیڈز نے پیر کی رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی دشمن کے جرائم اور غزہ میں شہریوں کے قتل عام کا جواب ہے۔
صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ میزائلوں کو روکنے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم ایک میزائل تل ابیب کے جنوب میں گرا۔
ابھی تک صہیونی ذرائع کی جانب سے اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
غزہ کی پٹی میں صیہونی دشمن کے ساتھ 10 ماہ سے زائد جاری لڑائی کے باوجود، حماس اب بھی اپنی طاقت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے۔