عراقی مزاحمت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ حیفہ کو اتوار کی صبح ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

مہر نیوز کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ حیفہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ آپریشن غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم اور صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں بالخصوص عرب ریاست کی خواتین اور بچوں کے وحشیانہ قتل عام کے جواب میں کیا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت اس وقت سے اسرائیلی اہداف پر حملے کر رہی ہے جب سے قابض حکومت نے اکتوبر کے اوائل میں غزہ پر نسل کشی کی جنگ شروع کی تھی۔