مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ اقدام کا معاملہ اٹھایا اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی پر سخت جواب دیا جائے گا، اور اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممکنہ پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے درست، طے شدہ اور منظم طریقے سے جواب دے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ بدلہ صحیح وقت پر اور صحیح طریقے سے لیا جائے گا، جس کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، 31 جولائی کو اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکر شہید کر دیا گیا تھا۔