مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ یہ ہم نہیں جو کربلا جا رہے ہیں، بلکہ یہ امام حسین ع ہیں جو ہمیں کربلا لے جا رہے ہیں، اگر ہم نہیں گئے تو بھی ہمارے دل کربلا میں ہیں۔
انہوں نے زائرین اربعین حسینی کی بھرپور میزبانی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے پر عراقی عوام اور سیکورٹی فورسز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
آیت اللہ صدیقی نے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ایران کے نئے صدر کے انتخاب کے عمل کو سراہتے ہوئے نئی حکومت کی ایرانی قوم کی خدمت کے مشن میں کامیابی کے لئے دعا کی۔