اس جمعہ کو غزہ اور بیت المقدس کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک عظیم اور موثر دن کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے جمعہ کو غزہ اور بیت المقدس کے ساتھ یکجہتی کے عظیم اور موثر دن کے طور پر منائیں۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام باشندوں سے کہتے ہیں کہ وہ 23 اگست بروز جمعہ مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہوں اور صیہونیوں کی تمام شرارتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

حماس نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام، امت اسلامیہ اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ تمام چوکوں، شہروں اور دارالحکومتوں میں کھڑے ہو جائیں اور اس جمعے (23 اگست) کو غزہ، بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منائیں۔