مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر رضوی کے مدیر اعلی نے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے پانچ خادموں پر مشتمل ایک گروپ کو بس حادثے کے زخمی پاکستانی زائرین کی عیادت کے لیے صوبہ یزد بھیجا گیا۔
رضا خوراکیان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کے حادثے کی خبر سنتے ہی حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین کا ایک گروپ آستان رضوی کی تولیت کے حکم سے یزد کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ خادمین حرم رضوی کے یونیفارم میں ایک اردو زبان مترجم کے ساتھ اس حادثے کے متاثرین اور زخمیوں کی عیادت کے لئے روانہ ہوا ہے جو زخمیوں میں حرم کے تبرکات بھی تقسیم کرے گا۔
حرم رضوی کے مدیر نے کہا کہ خادمین ان زخمیوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ حرم رضوی کا مبارک پرچم ہدیہ کرکے ہسپتال میں اربعین کی سی فضا اور روحانی ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی زائرین کو لے کر جانے والی ایک بس کو ایران کے صوبہ یزد صوبے میں "دہشیر" کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 زائرین شہید جب کہ 23 زخمی ہو گئے۔