مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ٹریفک پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ دہشیر یزد روڈ پر زائرین کو لے جانے والی بس کے الٹنے کی بڑی وجہ بریک سسٹم میں فنی خرابی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔
ایرانی ٹریف پولیس کے سربراہ سردار سید تیمور حسینی نے بتایا کہ یہ حادثہ 30 اگست کی شام 21 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا اور بدقسمتی سے بس میں سوار 28 مسافر جان کی بازی ہار گئے اور 23 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ماہرین کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو فورسز کو روانہ کر دیا گیا اور ٹریفک پولیس کے ماہرین جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے تمام ڈرائیوروں سے درخواست کی کہ وہ حفاظتی نکات اور ٹریفک کے اشاروں پر توجہ دیں، کافی آرام کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔