مہر نیوز نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ شمالی علاقوں کے زرعیت اور جل العلام فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس سے صیہونی دشمن کو جانی نقصان پہنچا۔
حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے خود کش ڈرون نے جل العلام کے صہیونی اڈے پر نگرانی کے آلات کو بھی نشانہ بنایا۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ گذشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف غاصب رجیم کی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کے خلاف باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔