مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے نیتن یاہو کی ملاقات سے آگاہ کیا ہے۔
اس ملاقات کے دوران فریقین نے غزہ جنگ اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کے اعلان کے مطابق بلنکن کی صیہونی رجیم کے دیگر حکام کی موجودگی میں ایک اور ملاقات شیڈول کا حصہ ہے۔
ہونے والی ملاقات میں اسٹریٹیجک امور کے وزیر رون ڈیرمر اور صہیونی وزیر جنگ رومن گوفمین، نیتن یاہو کے سینئر مشیر اوفیر فالک اور غزہ میں صہیونی قیدیوں کی رہائی کے انچارج گال ہرش بھی شرکت کریں گے جب کہ امریکی سفیر جیک لیو بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بلنکن غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے نویں مرتبہ مقبوضہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں۔