مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے حالیہ گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے کئی فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مطابق غزہ کے وسط میں ایک مکان پر بمباری میں کم از کم 2 شہری شہید ہوئے جبکہ اس واقعے کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس کے علاوہ شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں ایک اپارٹمنٹ پر بمباری سے بچوں سمیت سات شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے الدرج میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں مزید چھے افراد شہید ہوگئے۔