لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطین کے قصبے شامیر پر شدید حملہ کیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے جمعرات کو الجلیل اور مقبوضہ گولان پر حزب اللہ کی طرف سے شدید راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

صہیونی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بیس سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔ حزب اللہ کے حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر شامیر کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ 

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامیر بستی پر حملہ غزہ کی حمایت اور لبنان کے جنوبی دیہات پر صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ 

لبنان کی مزاحمتی تحریک اکتوبر کے اوائل سے غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض رجیم کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی تنصیبات پر باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔