بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ کے قریب زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ کے قریب زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے باعث بس الٹ گئی۔

زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمی زائرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔