مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، راکٹ حملہ عراقی صوبے انبار کے الاسد بیس پر ہوا، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
تین امریکی عہدیداروں نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عراق میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں دو امریکی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ راکٹ حملہ عراق میں الاسد ایئر بیس پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی معلومات کا حوالہ دے رہے ہیں جو تبدیل ہوسکتی ہیں۔
ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ بیس اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراق میں واقع فوجی اڈے پر دو کٹیوشا راکٹ داغے گئے، جو بیس کے اندر گرے۔