مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دراین اثناء المیادین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی سرحدی شہر الجلیل میں زور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ عبرانی میڈیا نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق مبقوضہ شہر بیت ھبل پر بھی رات کو حزب اللہ نے شدید میزائل حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ کے حملوں کے بعد 15 سرحدی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجاکر عوام کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔