مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میزبانی میں ریاست کے تینوں بنیادی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صدر پزشکیان کے علاوہ عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای اور پارلیمنٹ کے سربراہ باقر قالیباف نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ صدر پزشکیان نے گذشتہ ہفتے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 70 سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی تھی۔