مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں حملے کے امکان کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی سرحد پر واقع صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی سرحدوں پر واقع قصبوں دالتون، الریحانیہ، علما، کرم بن زمرا اور الجلیل میں خطرے کے سائرن بجانے کے لئے عوام کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی سرحدوں کے اندر نامعلوم ڈرون طیارے نمودار ہونے کے بعد عوام کو انتباہ کیا گیا ہے۔

صہیونی حکام کی طرف سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے اعلی کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بعد اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔