نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے 50 سے زائد غیر ملکی اعلی سطحی وفود تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں نئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری ہوگی جس میں ملکی اور غیر اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب میں شرکت کے لئے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 50 سے زائد اعلی سطحی وفود تہران پہنچ گئے ہیں۔

جارجیا کے وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

اردن کا سرکاری وفد حکومتی وزیر ابراہیم حدیثہ کی قیادت میں تہران پہنچ گیا ہے۔

آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشنیان اپنے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے تہران کے مہر آباد ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

ترکمانستان کے صدر کے معاون رشید مردوف صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

تاجکستان کے صدر اعلی سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ مہر آباد ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

مصر کے وزیرخارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انریکہ مورا تہران پہنچ گئے ہیں۔

تنزانیا کے وزیر خارجہ محمد ثابت کمبو تہران پہنچ گئے ہیں۔

ماریطانیہ کے وزیرخارجہ محمد یحیی سعید حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

قطر کے معاون وزیرخارجہ سلطان بن سعد سلطان المریخی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

بورکینا فاسو کے پارلیمانی سپیکر عثمان بوکوما اور وزیرخارجہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سینیگال کی پارلیمنٹ کے سپیکر آمادو مامو چوپ پارلیمانی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری آج سہ پہر چار بجے منعقد ہوگی جس میں ملکی اعلی حکام کے علاوہ 70 سے زائد ممالک کے اعلی سطحی وفود شرکت کریں گے۔